13فروری(ایجنسی) ہندوستان کل سے یہاں شروع ہونے والی ابتدائی ایشیا مکسڈ ٹیم چیمپئن شپ میں سب سے اوپر خواتین کے سنگلز بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور پی وی سندھو کے بغیر ہی حصہ لے گا جس سے ملک کے چیلنج کی ذمہ داری مرد سنگلز اور ڈبلز جوڑی پر ہوگی.
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
ابتدائی ٹیم میں شامل سائنا اور سندھو نے آئندہ مصروف بین الاقوامی پروگرام کی تیاری کے لیے ٹورنامنٹ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اگلے ماہ آل انگلینڈ چیمپئن شپ بھی شامل ہے.